جیٹ فیول مزید مہنگا، ائیرلائنز کے کرایوں میں اضافے کا امکان

کراچی: جیٹ فیول کی قیمت میں40 روپےفی لیٹراضافہ کردیاگیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کمرشل پروازوں کےطیاروں کے جیٹ فیول قیمت میں ایک ماہ میں چھٹی بار اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملک میں جیٹ فیول کی نئی قیمت517 روپے17پیسےفی لیٹرہوگئی، یکم مارچ سےاب تک جیٹ فیول کی قیمت میں 329 روپے17پیسےکابڑااضافہ ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ائیرلائنزکی طرف سےڈومیسٹک،انٹرنیشنل کرایوں میں اضافے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے