پی ٹی آئی کے 5 ناراض رہنما سینٹ الیکشن سے دستبردار

خیبر پختونخونخوا اسمبلی سے سینٹ کی خالی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے پانچ ناراض رہنمائوں مین سے چار نے الیکشن سے دستبردار ہونے کااعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے  ناراض سینیٹ امیدواروں میں عرفان سلیم، عائشہ بانو، ارشاد حسین اور وقاص اورکزئی دستبرادر ہوگئے  ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ امیدوار خرم ذیشان نے انتخاب سے  دستبردار ہونے سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے ناراض سینیٹ رہنما ارشاد حسین نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینےکی درخواست کی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ارشاد حسین کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں کیا۔

ارشاد حسین نے بتایا کہ میں نے کے پی سینیٹ الیکشن میں ٹیکنوکریٹ سیٹ کے لیے کاغذات جمع کیے تھے،  میں الیکشن نہیں لڑنا چاہتا لہٰذا میرا نام سینیٹ الیکشن سے ڈراپ کیا جائے۔

اس کے علاوہ  وقاص اورکزئی نے بھی سینیٹ انتحابات سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

وقاص اورکزئی کا کہنا تھا کہ کاغذات واپس لینے کا مقصد یہ نہیں کہ اپنے نظریے سے پیچھے ہٹا، بیرسٹرگوہر،سلمان اکرم راجا نے یقین دلایا کہ نام بانی پی ٹی آئی نے ہی فائنل کیے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے