خطے میں امن کیلئے طالبان کو پاکستان مخالف شدت پسندوں سے تعلق ختم کرنا ہوگا، امریکی انٹیلی جنس
امریکا کی نیشنل انٹیلی جینس کی جانب سے سالانہ تھریٹ رپورٹ جاری کردی گئی۔
امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور طالبان کے تعلقات کشیدہ ہیں اور سرحد پار جھڑپوں اور دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کی موجودگی پر تشویش کے باعث افغانستان میں کارروائیاں تیز کیں جو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملوں کا فوری جوابی ردعمل ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے طالبان کو پاکستان مخالف شدت پسندوں سے تعلق ختم کرنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں