افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے:عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے افغانستان سے دہشتگردی کو پوری دنیا کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔

عاصم افتخارکا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں،دہشتگردوں کے حملوں میں معصوم شہری شہید ہورہے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان میں خود کش حملے کررہے ہیں، 26فروری کو طالبان رجیم نے پاکستان پر بلاجواز حملہ کیا۔

سلامتی کونسل کے افغانستان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے واضح کیا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے گروہ موجود ہیں،آپریشن غضب للحق جاری: افواج پاکستان نے پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے سلامتی کونسل اجلاس کو بتایا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں، دہشتگرد پاکستان کے مختلف شہروں پر خودکش حملے کررہے ہیں ۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت امن کا دور شروع کرنے کی ذمہ دار تھی،افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے، انہوں نے دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کو ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے