ایف آئی اےکی فیصل آباد اور ملتان میں کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ اور ویزافراڈمیں ملوث7ملزمان گرفتار
ایف آئی اے نے فیصل آباد اور ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان ایف آئی اے نے 4 ملزمان کو بہاولپور، ملتان اور لیہ کے مختلف علاقوں سےگرفتارکیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے ملازمت کا جھانسہ دےکر شہریوں سے 28 لاکھ روپے سے زائد رقم لی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد سے گرفتار ملزمان نے شہریوں کو اٹلی، متحدہ عرب امارات ،عراق اور ایران بھجوانے کے بہانے لاکھوں روپے وصول کیے، ملزمان زائرین سے مجموعی طور پر 19 لاکھ 50 ہزار روپے لےکر روپوش ہو گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں