دیامر : فیملی کے 19لوگ پکنک پر گئے، 2 افراد سیلاب کی نذر ہوگئے

دیامرکلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال میں لودھراں سے تعلق رکھنے والی ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک خاتون ڈاکٹر شامل ہے جن کا 3 سالہ بیٹا بھی تاحال لاپتا ہے جبکہ خاندان کا ایک اور شخص بھی سیلاب میں زخمی ہوا ہے۔

جاں بحق افراد کے اہلخانہ ڈاکٹرحفیظ اللہ  کا بتانا ہے کہ فیملی کے 19 ارکان سیر و تفریح کے لیے گلگت بلتستان گئے تھے،دیامر سیلابی ریلے میں بہہ کر 2 افرادجاں بحق ہوئے، ایک بچہ لاپتہ ہے جب کہ  کوسٹر میں موجود دیگر16 افراد حفاظت سے ہیں۔

 ڈاکٹرحفیظ اللہ نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹرمشال اور ان کے دیور فہد کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاشیں واپس لانے کی کوشش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے