وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں کی کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ
وفاقی وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاکہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کر کے ہی اداروں کی استعدادکار بڑھائی جا سکتی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سروس ڈلیوری کی بہتری اور اچھے نتائج کے حصول کیلئے جامع پلان طلب کر لیا اور ذیلی اداروں کو 3 دن میں قواعد و ضوابط میں تبدیلی اور دیگر سفارشات دینے کی ہدایت کر دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ذیلی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کا فقدان ہے جسے ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانا ہے، ہر ادارہ دوسرے اداروں کی معاونت کے طریقہ کار کے بارے ٹھوس پلان مرتب کرے، ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کر کے ہی اداروں کی استعدادکار بڑھائی جا سکتی ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں