بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ 3.7 ارب ڈالرکی ترسیلات ملک بھیجیں
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ 3.7 ارب ڈالرکی ترسیلات ملک بھیجیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ورکرز ترسیلات اپریل کے مقابلے 16 فیصد زائد رہیں۔سٹیٹ بینک نے بتایاکہ مئی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ 91.39 کروڑ ڈالر بھیجے اور عرب امارات سے مئی میں 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر آئے۔
ورکرز ترسیلات سال رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 34.89 ارب ڈالر رہیں اور رواں سال جولائی سے مئی کی ورکرز ترسیلات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 28.8 فیصد زائد رہیں۔
سعودی عرب سے 11ماہ میں 8.52 ارب ڈالر موصول ہوئے، جولائی سے مئی کے دوران عرب امارات سے 7.11 ارب ڈالر بھیجے گئے۔برطانیہ سے 11 ماہ میں 5.36 ارب ڈالر، امریکا سے 3.43 ارب ڈالر اور یورپی یونین سے اسی عرصے میں 4.1 ارب ڈالر بھیجے گئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں