بجٹ میں تنخواہ دار طبقےکو تھوڑا ہی سہی لیکن ریلیف ملا ہے: مفتاح
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بجٹ کو مناسب بجٹ قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو تھوڑا ہی سہی لیکن ریلیف ملا ہے۔ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ حکومت کو اپنے اخراجات مزیدکم کرنے چاہیے تھے۔
مفتاح اسماعیل نے گاڑیوں کی خریدوفروخت کے لیے فائلر ہونے کی شرط کو اچھا قدم قرار دیا۔سسٹمز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آصف پیر نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے امید ہے کہ آئی ٹی سیکٹر کی ایکسپورٹ جاری رہےگی۔
بیرون ملک قائم کمپنیوں کے لیے پاکستان سے کام کرنے والے فری لانسرز کو ٹیکس کی چھوٹ اچھی بات ہے لیکن یہ ٹیکس چھوٹ ان آئی ٹی کمپنیوں کو نہیں مل رہی جو پاکستان میں بیٹھ کر کام کرتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں