پاکستان نے ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دیدی

کراچی: پاکستان نے ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شایان آفریدی اور راشد علی نے بھارتی حریفوں کو آؤٹ کلاس کیا۔

راشد علی نے بھارتی حریف تھانوش شیکھر کو 2-6, 3-6 سے ہرایا جب کہ شایان آفریدی نے کھتری نایان کو 0-6 اور 1-6 سے شکست دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گروپ میچز میں پاکستان نے مالدیپ، بنگلا دیش اور نیپال کو ہرایا تھا۔

ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں اب پاکستان کا مقابلہ میزبان سری لنکا سے ہوگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے