پاکستانی طیارے گرانے کی خبر غلط تھی، حکومت نے سچ بولنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن بھی کیا، بھارتی صحافی
امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی میڈیا نے غزہ میں دھماکوں کی ویڈیوز پاکستان پر حملے کے طور پر چلائیں۔
امریکی اخبار کے مطابق بھارتی میڈیا پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاستی پراپیگنڈےکا ہتھیار بنا رہا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے نے بھارتی جمہوری دعوؤں کو مشکوک بنادیا۔
امریکی اخبار میں کہا گیا کہ ان تمام خبروں کا نہ کوئی ثبوت موجود تھا نہ کوئی آزاد تصدیق، بھارتی میڈیا نے ان دعوؤں کو ایسے پیش کیا جیسے یہ حتمی حقائق ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کے وزیر نے بھارتی فوج کی مسلم کرنل کو دہشتگردوں کی بہن قرار دیدیا
بھارتی صحافی راج دیپ نےاعتراف کیا کہ پاکستانی طیارے مارگرائے جانے کی خبر غلطی تھی، بھارتی حکومت نے سچ بولنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا۔
بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پر 8 ہزار سے زائداکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کیا گیا،بلاک کیے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی اکثریت پاکستانیوں کی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں