ایک بار پھر میچ فکسنگ کی گونج،سری لنکن سپنر پراوین جیاوکراما پر میچ فکسنگ کا الزام
سری لنکا کے نوجوان سپنر پرواین جیاوکراما پر میچ فکسنگ کا الزام لگ گیا۔آئی سی سی نے سرن لنکن سپنر کو الزام پر چارج کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب دینے کا وقت دیدیا۔
2021 میں سری لنکا کیلئے ڈیبو کرنے والے لیفٹ آرم سپنر پراوین جیا وکرام سے 2021 میں ہی لنکا پریمئیر لیگ کے دوران بکیز کی جانب سے میچ فکسنگ کیلئے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔آئی سی سی کے مطابق سری لنکن اسپنر نے فکسنگ کیلئے ہونے والے رابطے کو نہ تو رپورٹ کیا بلکہ بکیز سے ہونے والی گفتگو پر مبنی میسیجز بھی ڈیلیٹ کئے۔ بکیز کی جانب سے 25 سالہ سپنر پرواین جیا وکراما کو ساتھی کھلاڑیوں کو بھی فکسنگ میں شامل کرنے کی دعوت دی گئی۔اینٹی کرپشن یونٹ نے الزامات سے متعلق سری لنکن بورڈ کو آگاہ کر دیا ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پراوین جیاوکراما دو ہفتوں میں فکسنگ الزامات پر تسلی بخش جواب نہ سکے تو ان پر پابندی کا فیصلہ کیا جائے گا۔پرواین جیا وکراما پندرہ انٹرنیشنل میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کرچکےانہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ جون 2022 میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں