لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ، صدر، وزیراعظم، وزیر داخلہ کا اظہار مذمت

صدر، وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ کی لوئرکرم میں گاڑیوں کے قافلے پرفائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

صدرآصف زرداری کا کہنا ہےکہ شرپسند عناصرعوام کے دشمن اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی خلل ڈالنے والوں اورانسانیت کے دشمنوں کوکامیاب ہونے نہیں دیںگے۔ صدرآصف علی زرداری کی لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے کرم میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پرزوردیا۔ صدرنے کہا کہ شرپسند عناصر عوام کے دشمن، فساد پھیلانا چاہتے ہیں، عوام شرپسند عناصرکومذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دے۔

یہ بھی پڑھیں : لوئر کرم میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی، اسپتال منتقل

وزیراعظم شہباز شریف نے قافلے پرفائرنگ کی شدید مذمت کرتےہوئے ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ شرپسند عناصر نے فائرنگ کرکے امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی حرکت کی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے