پنجاب میں نااہل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری اختیارات واپس لینے کا فیصلہ

پنجاب میں نااہل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سے چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس سلمیٰ بٹ نے ملاقات کی جس دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کےلیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ نااہل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری اختیارات واپس لیے جائیں جب کہ غیرذمہ دار  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف پیڈا کے تحت کارروائی ہوگی۔

نور الامین مینگل نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور پرائس کنٹرول میکنزم کی نگرانی کریں جب کہ گندم کی دیگر صوبوں میں ترسیل کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔

چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس سلمیٰ بٹ نے بتایا کہ اتوار بازاروں میں شہریوں کےلیے سہولت پیدا کر رہے ہیں تاکہ اعتماد بحال ہو جب کہ تمام بڑے شہروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو روزانہ مانیٹر کررہے ہیں

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے