سال نو کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) یکم جنوری 2025 سے اگلے پندرہ دن تک 3.62روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔
صنعتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب اور رسد کا کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم جغرافیائی سیاسی صورتحال، خاص طور پر شام کی صورت حال اور نئی امریکی قیادت عالمی مسائل سے کس طرح نمٹے گی، اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال سے اس وقت پی او ایل کی قیمتیں بدل رہی ہیں۔
پیٹرولیم پر پریمیم 8.69 ڈالر فی بیرل لگتا ہے ، تاہم ڈیزل کی قیمت میں 3.62 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر سے زائد کی کمی پر کام کیا گیا ہے۔
اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت 250 روپے 20 پیسے فی لیٹر رہ سکتی ہے جبکہ 3.62روپے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 259 روپے فی لیٹر رہنے کا امکان ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی نئی قیمت کا تخمینہ 3 روپے 30 پیسے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت تین اعشاریہ زیرو تین روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 151.97روپے فی لیٹر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 0.05روپے فی لیٹر کا معمولی اضافہ ہوکر 161.71روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں