نیشنز ہاکی کپ :پاکستان فرانس کو شکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں  فرانس کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم   نے   ہاکی ٹیم کو  کامیابی  پر مبارک باد دی ہے۔

 ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں مقررہ وقت میں پاکستان اور فرانس کا مقابلہ 3-3 سے برابر رہا۔پاکستان نے دو صفر کے خسارے سے شاندار کم بیک کیا اور تیسرے کوارٹر میں 3 گول کیے۔

مقابلہ برابر ہونے پر  پاکستان اور فرانس کا سیمی فائنل پنالٹی شوٹ آؤٹس پر چلا گیا اور پہلے پاکستان نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-3 کے اسکور سے ہرادیا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے تین، فرانس نے دو گول اسکور کیے اور یوں پاکستان نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم   شہباز شریف نے   ہاکی ٹیم کو  کامیابی  پر مبارک باد دی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے