کلرکہار، موٹروے پر 49مسافروں سے بھری بس میں آتشزدگی

کلرکہار کے قریب بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

موٹروے پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر تمام سواریاں اور بس کے عملے کو باحفاظت بس سے نکال لیا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، بس رحیم یار خان سے اسلام آباد کی طرف جا رہی تھی جس میں 49 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نان فائلر کے گاڑی اور جائیداد خریدنے پر پابندی، سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے