اریانا سبالینکا ویمنز ٹینس پلئیر آف دی ائیر قرار

بیلاروس کی ٹینس اسٹار اریانا سبالینکا کو ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے سال 2024 کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں دو گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے اور سال کے اختتام پر دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بننے کے بعد دیا گیا۔

سبالینکا نے سال کا شاندار آغاز جنوری میں آسٹریلین اوپن ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرکے کیا۔ ستمبر میں یو ایس اوپن جیت کر انہوں نے اپنا تیسرا گرینڈ سلم ٹائٹل حاصل کیا اور اکتوبر میں ایگا شوتیک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔2024 کے دوران انہوں نے سینسناٹی اور ووہان میں بھی اہم ٹورنامنٹ جیتے، جس کے ساتھ وہ مجموعی طور پر چار ٹائٹلز کے ساتھ اپنے سیزن کا اختتام کرنے میں کامیاب رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بدھ کو2034 ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا امکان

ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن نے سابق عالمی نمبر 2 کھلاڑی پاؤلا بڈوسا کو سال کی بہترین واپسی کا ایوارڈ دیا۔ بڈوسا نے کمر کی چوٹ کے باعث 2023 کا سیزن وقت سے پہلے ختم کر دیا تھا ، جس کے بعد ان کے کیریئر کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا، لیکن وہ ایک متاثر کن واپسی کرنے میں کامیاب رہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے