پنجاب میں تعلیمی اداروں کی نگرانی ریٹائرڈ فوجی افسران کریں گے

پنجاب حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کے لیے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے بھرتی کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔پنجاب کے 22 اضلاع میں ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کو مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسرز (ایم ای اوز) کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔ بھرتی ایک سالہ کنٹریکٹ پر ہوگی، جس کے تحت ماہانہ 60 ہزار روپے تنخواہ کے علاوہ محکمہ تعلیم کے قواعد کے مطابق دیگر سہولیات اور مراعات بھی دی جائیں گی۔مانیٹرنگ افسران کو سرکاری موٹر سائیکل بھی فراہم کی جائے گی، جبکہ ایک سال بعد کنٹریکٹ میں توسیع کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔ یہ بھرتیاں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت کی جائیں گی۔اہلکاروں، جی سی اوز اور این سی اوز سے 7 ستمبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ امیدوار کی عمر 30 سے 55 سال، تعلیم گریجویشن اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ آئی ٹی شعبے میں تجربہ اور صحت مند ہونا بھی ضروری ہوگا۔پہلے مرحلے میں 28 مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسرز بھرتی کیے جائیں گے، جن میں 21 ریٹائرڈ فوجی اہلکار اور 7 سویلین شامل ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں دیگر اضلاع کے لیے الگ بھرتیاں کی جائیں گی۔دوسری جانب محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے اسکولوں میں ڈیلی ویجز پر عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ اسکول ٹیچنگ انٹرنز کے ختم ہونے والے کنٹریکٹ میں 9 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لیے ارسال کردی گئی ہے۔ کنٹریکٹ جاری تعلیمی سیشن کے مطابق مارچ 2027 تک ہوگا اور سمری کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے