اسرائیلی وزیر اعظم کا بشارالاسد حکومت کے خاتمےپربڑا دعویٰ
شامی باغیوں نے دمشق میں شام 4 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا ۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دمشق کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور فوجی دستے کہیں بھی تعینات نظر نہیں آ رہے۔ پیشرفت 13 سالہ خانہ جنگی کے بعد مشرق وسطیٰ کے لیے ایک بڑا سیاسی زلزلہ ثابت ہوئی ہے۔
باغی جنگجوؤں کے دمشق پر قبضے کو روس اور ایران کے خطے میں اثر و رسوخ کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے ۔ ایران اور روس نے شام میں اسد کی حکومت کی بھرپور حمایت کی تھی۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کو اسرائیل کے ایران اور اس کے اتحادی حزب اللہ کو دیے گئے دھچکوں کا نتیجہ قرار دے دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:شام کی صورت حال پر سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیا
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کو تاریخی دن قرار دیا ۔گولان کی پہاڑیوں میں ایک مبصر پوائنٹ کے دورے کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی افواج کو اقوام متحدہ کے زیر نگرانی بفر زون پر قبضہ کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ہم اپنی سرحد پر کسی بھی دشمن طاقت کو قدم جمانے کی اجازت نہیں دیں گے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں