آرمی چیف سید عاصم منیر کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا،سائیں محمد صدیق خاکی

ممتاز روحانی شخصیت و علم الاعداد کے ماہر سائیں محمد صدیق خاکی نے پیش گوئی کی ہے کہ اللہ رب العزت کے خصوصی کرم کی بدولت پاکستان کی موجودہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور یہ ملک کی تعمیر ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، جو عناصر حکومت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اپنے ذہنوں سے یہ بات نکال دیں، پاکستان لا الہ الا اللہ کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اس کا مطلب مسلمانوں کا پاکستان ہے اور اللہ پاک نے اس ملک میں ایک حافظ قرآن کو آرمی چیف کے عہدے پر فائض کیا ہے ان کے ہوتے ہوئے پاکستان کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔

سپہ سالار سید عاصم منیر کے سینے میں قران پاک سمایا ہوا ہے ان کے اندر میں لالچ نام کی کوئی چیز نہیں ، بے لوث ، محب وطن شخصیت ہیں ، پاک وطن سے محبت ان کے دل ودماغ میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ، ملک پاکستان کے لیے یہ تاریخی کام کریں گے جتنے بھی لوگ ان کے خلاف اچھل کود کر رہے ہیں یہ میرے اللہ کے حکم سے ناکام رہیں گے، آرمی چیف سید عاصم منیر کے ہوتے ہوئے کوئی افراتفری نہیں پھیلا سکے گا اور جو پھیلائے گا اسے اللہ کی مار پڑے گی، انہوں نے کہا کہ ملک کو چلنے دیں، ملکی حالات خراب کرنے والے کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

روحانی شخصیت سائیں محمد صدیق خاکی کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ اپنے گھر میں بیٹھ کر اپنا کام کریں جو وہ پہلے کرتی تھیں وہ وہاں بیٹھ کر لوگوں کی خدمت کریں جہاں ان کا اصلی ٹھکانہ ہے، قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، حافظ سید عاصم منیر کو اللّہ پاک نے قرآن پاک کی طاقت دی ہے ایسا آرمی چیف پاکستان کو صدیوں تک نہیں ملے گا ان کا ستارہ بہت بلند نظر ارہا ہے۔یادرہے کہ سائیں محمد صدیق خاکی جن کی علم الاعداد کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے تارکین وطن میں شہرت ہے نے سمتبر 2020 میں کہا تھاکہ کہ میں اس دنیا کا سب سے چھوٹا آدمی ہوں، میں عوام کو اس فسطائیت سے نجات پر مبارکباد دیتا ہوں، 22 ستمبر سے ملک ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے آنیوالا دور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم سنگ میل ہوگا، مشکل وقت ختم ہورہا ہے۔

میاں محمد نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے نوازشریف کو اللہ بحفاظت نکالے گا اس کے علاوہ ملکی سیاست کے حوالے سے ان کی تقریباً تمام پیش گوئیاں اللہ رب العزت نے پوری کی ہیں ۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے