آئینی بینچ نے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی۔
موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا ویڈیو لنک پر پیش ہوئے ، کے پی حکومت کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ روز دونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں، آئینی بینچ ان واقعات پر ازخود نوٹس لے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہو کر سیاسی باتیں نہ کریں۔ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ جو معاملہ ہمارے سامنے ہے نہیں، اسے نہیں دیکھ سکتے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں، اس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ جس کے بعد آئینی بینچ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔
علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی فرار ہو کر اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں