وزیر دفاع خواجہ آصف کو قتل کی دھمکی، لندن میں مقدمہ درج ، پولیس کی تحقیقات جاری
وزیر دفاع کو لندن میں دوران سفر ترین میں قتل کی دھکمیاں اور ہراساں کرنے پر خواجہ آصف نے پاکستانی ہائی کمیشن میں مقامی پولیس کو رپروٹ درج کرواد ی ۔
لندن: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ کیا ، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے ان کا استقبال کیا ، خواجہ آصف نے ٹرین میں پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
خواجہ آصف نے پولیس کو ٹرین میں چھری سے قتل کی دھمکی اور ہراسگی واقع کی تفصیلات سے آگاہ کیا ،واقعہ کی تحقیقات لندن ٹرانسپورٹ پولیس کر رہی ہے،افسوسناک واقعہ 11 نومبر کی سہ پہر الزبتھ لائن میں پیش آیا۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ میں لندن میں نجی دورہ پر ہوں اپنے ایک عزیز کے ہمراہ الزبتھ لائن کے ذریعے ریڈنگ جا رہا تھا ،تین سے چار افراد پر مشتمل ایک خاندان کے افراد نے ٹرین میں ہراساں کیا، بلا اجازت ویڈیو بنائی ، نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور چھری سے قتل کرنے کی دھمکی دی ۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ واقعہ میں ملوث کسی فرد کو نہیں پہچانتا،لندن ٹرانسپورٹ پولیس سی سی ٹی وی ویڈیوز کی مدد سے متعلقہ ملزمان کا سراغ لگائے۔قتل کی دھمکیاں اور ہراساں کرنے کے ایسے مذموم واقعات برطانیہ میں مقیم 17لاکھ پاکستانی نثراد برطانوی شہریوں کے لیے بھی باعث شرم اور قابل افسوس ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں