فٹ بال کا سب بڑا ایوارڈ کون جیتے گا؟ بیلن ڈی اوور کی تقریب 29 اکتوبر کو سجے گی

فٹبال کے سب سے بڑے انفرادی اعزاز بیلن ڈی اور ایوارڈ کی تقریب انتیس اکتوبر کو پیرس میں سجے گی۔ دوہزار چوبیس کے بہترین فٹبالر کا اعلان کیا جائے گا ۔اس بار میسی اور رونالڈو بیلن ڈی اوور کی دوڑ میں شامل نہیں ۔ مقابلہ تیس کھلاڑیوں میں ہے جن میں امباپے،

ارلنگ ہالینڈ اور ونیشیس جونیئر کو فیورٹ سمجھا جا رہا ہے۔۔۔1956 سے لے کر اب تک 48 کھلاڑیوں کو یہ اعزاز مل چکا ہے لیکن اصل مقابلہ ارجنٹائن کے لیونل میسی اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے درمیان رہا ہے۔۔

۔ارجنٹائن کے کپتان اور بارسلونا کے بعد اب انٹرمیامی کے لئے کھیلنے والے میسی نے اب تک سب سے زیادہ آٹھ مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا۔پرتگال کے کپتان اور مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کے بعد النصر کلب کا حصہ بننے والے رونالڈو نے پانچ بار چمچماتی ٹرافی اٹھائی۔

2008 سے لےکر 2017 تک یہ اعزاز صرف میسسی اور رونالڈو کے نام ہی رہا۔۔۔ 2018 میں یہ اعزاز کروشیا کے کپتان لوکا موڈرچ نے اپنے نام کیا۔۔۔ 2022 میں ریال میڈرڈ کے سابق کھلاڑی کریم بینزیما نے ٹرافی اٹھائی تو اگلے سال میسی نے آٹھویں بار اعزاز جیتا۔۔۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے