غزہ میں دل دہلا دینے والامنظر
بھوک اور تھکاوٹ سے بے حال، چھوٹی بہن کو کندھے پر اٹھائے ایک ننھی پری غزہ میں سڑک پر پیدل چلتی نظر آئی۔ کڑی دھوپ میں ننھی بچی پناہ گزین کیمپ کی طرف جانے کی کوشش کر رہی تھی ۔ ننھی بچی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ننگے پاوں تپتی سڑک پر چلتی بے حال بچی کو دیکھ کر سب کی آنکھیں بھر آئیں۔ غزہ کی معصوم بچی بہن کے علاج کے لیے روزانہ پیدل ایک گھنٹے کا سفر طے کر کے اسپتال پہنچتی ہے۔ بہن کے پاوں پر لگی چوٹ کی وجہ سے وہ چھوٹی بہن کو کندھے پر اٹھا کر یہ طویل سفر کرنے پر مجبور ہے۔

بچی کی بہن اسرائیلی فوج کے محاصرے کے دوران گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہوئی۔ ننھی بچی کو تکلیف میں دیکھ کر صحافی نے اپنی گاڑی میں بٹھا کر اسے اس کی منزل تک پہنچنے میں مدد کی۔ عرب میڈیا سمیت کئی ممالک نے یہ ویڈیو جاری کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں