لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی ڈس انفارمیشن کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی

لاہور میں ایک نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے کے معاملے میں 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے اس واقعے کے ذریعے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط معلومات کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ کارروائی نجی کالج کے پرنسپل کی جانب سے دی گئی شکایت پر شروع کی گئی۔تحقیقاتی ٹیم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈس انفارمیشن پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے جرم میں ملوث عناصر کی شناخت کر رہی ہے۔ اس ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر کر رہے ہیں،

اور ان کا مقصد ان عناصر کی شناخت اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے