ہم حسن نصر اللہ کے فرزند صہیونی فوج کا سامنا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں: شیخ نعیم قاسم

حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہم نے اس جنگ میں مقبوضہ شمالی علاقوں سے لاکھوں صہیونی آبادکاروں کو نکال دیا  اور صیہونی افواج تمام تر کوششوں کے باوجود لبنان کے اندر داخل نہیں ہوسکیں ۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دنیا لبنانی مزاحمت اور حزب اللہ کے درخشاں کارنامے دیکھے گی۔ ہم شہید سید حسن نصر اللہ کے فرزند ہیں اور صہیونی فوجوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سربراہ حزاب اللہ کے مطابق  جب تک غزہ پر جاری جارحیت نہیں روکی جاتی تب تک لبنان کے محاذ سے دشمن کے خلاف جاری مزاحمت نہیں رہے گی اور ہم کوئی التجا یا اپیل بھی نہیں کرنا چاہتے بلکہ اگلے کچھ دنوں میں میدان جنگ میں حزب اللہ کے جوانوں کا رد عمل  بتائے گا کہ کس کا کتنا وزن ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے بتایا کہ مزاحمت کی قیادت مربوط اور متحرک ہےاور ہمارے پاس کئی ایسے رہنما اور قائدین ہیں جو مزاحمت کا مشن جاری رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

نہتے شہریوں کو قتل کرکے یا عوامی انفراسٹرکچر کو تباہ کرکے صہیونی رجیم کامیاب نہیں بلکہ مزید بے نقاب ہو رہی ہے اور یہ بات وہ جانتے ہیں جو یہاں رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے