پیرس اولمپکس افتتاحی تقریب : چند گھنٹے قبل ٹرینوں پر حملے اور توڑ پھوڑ
پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل ٹرینوں پر حملوں اور توڑ پھوڑ کے نتیجہ میں شہر میں ٹرین سروس درہم برہم ہو گئی اور ہائی سپیڈ ٹرین کمپنی ایس این سی ایف نے لوگوں سے ٹرین کے ذریعے سفر ملتوی کرنے اور ٹرین سٹیشنوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے ۔
ٹرین آپریٹر کمپنی ایس این سی ایف کے مطابق فرانس کا تیز رفتار ریل نیٹ ورک تخریبی کارروائیوں سے متاثر ہوا جنہوں نے ٹرانسپورٹ سسٹم کو درہم برہم کر دیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پیرس میں ٹرین نیٹ ورک کو مفلوج کرنے کے لئے اس پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے بہت سے روٹس پر ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے اور اس کی بحالی میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
رائٹرز کے مطابق تخریبی کارروائیوں کے نتیجے میں لندن اور پیرس کے درمیان ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔یاد رہے کہ پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں 7,500 کھلاڑی اور 30 ہزار سے زیادہ تماشائی شرکت کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں