حزب اللہ کے واکی ٹاکی میں بھی دھماکے،20افرادشہید 450 زخمی
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بار پھر دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تازہ دھماکے حزب اللہ کے زیر استعمال واکی ٹاکی سیٹس میں ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق دوسری مرتبہ ہونے والے ددھماکے پیجر دھماکوں میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ کے دوران ہوئے ۔
رپورٹس کے مطابق کئی گھروں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور دھماکوں کے نتیجے میں گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے۔
لبنان کے سرکاری میڈیا نے دھماکوں میں 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں 450 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعت ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں