ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے:ٹرمپ
ایک نیوز:امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ خاتمے کے قریب ہے،ہم امریکی شہریوں کیلئے بہترین کام کررہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی نیوی کو ختم کردیا گیا،اپنی پہلی مدت میں امریکی فوج کو مضبوط بنانے کیلئے کام کیا، اپنی دوسری مدت میں امریکی فوج کا استعمال کررہا ہوں ، ایران کے پاس ایٹم بم آجاتا تو یہ مشکل صورتحال ہوتی۔
ہم یقینی فتح کیلئے پرعزم ہیں، ایران کی نیوی کو ختم کردیا گیا،ایران کی جنگی صلاحیت 90 فیصد ختم کردی ،معلوم نہیں ایران شکست کب تسلیم کرے گا،ابھی مکمل فتح حاصل نہیں کی،ایران کے51بحری جہاز تباہ کردیے،حملے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں