اسرائیلی فوج نے خوراک کی تلاش میں نکلے فلسطینی کوگولی مار دی

اسرائیلی فوج نے غزہ میں جبری بھوک سے بلکتی آبادی میں امدادی مقام پر  ایک فلسطینی لڑکے کی آنکھ پر گولی مار دی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ غزہ میں ایک امریکی و اسرائیل کے حمایت یافتہ GHF امدادی مقام پر اس وقت پیش آیا جب لڑکا اپنے خاندان کے لیے خوراک کی تلاش میں گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے  15 سال کے عبد الرحمن ابو جزر کی بائیں آنکھ میں گولی ماری اور گولی لگنے کے بعد بینائی بحال ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔

 عبد الرحمن ابو جزر نے عرب میڈیا کو بتایا کہ جب اسے گولی لگی تو اسرائیلی فوجی اس پر مزید گولیاں برساتے رہے جس سے اسے لگا کہ موت قریب ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے