اسرائیلی وزیر دفاع کا حوثیوں کے لیے سخت انتباہ "ہر حملے کا بدلہ سات گنا لیا جائے گا”

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے یمن میں حوثی ملیشیا کے لیے سخت انتباہی پیغام جاری کیا ہے۔ یہ پیغام یمن کے مختلف شہروں، خاص طور پر صنعاء اور الحدیدہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے پس منظر میں آیا۔ کاتز نے کہا کہ "ہم اسرائیل کی طرف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹ دیں گے” اور حوثیوں کو متنبہ کیا کہ ان کا طویل ہاتھ ان تک پہنچے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ "جو کوئی بھی اسرائیل کو نقصان پہنچائے گا، اسے سات گنا زیادہ جواب دیا جائے گا۔”
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری نے بھی حوثیوں کو عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں ہر اس فریق کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا جو اس کے لیے خطرہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں:بشار حکومت کا خاتمہ: ہم نے شام کے راستے عسکری سپلائی کا راستہ کھو دیا، حزب اللہ سربراہ

ہیگاری کے مطابق، حوثی دنیا بھر میں امریکا اور دیگر ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور ان کے بحیرہ احمر اور دیگر علاقوں میں بین الاقوامی کارگو جہازوں پر حملے عالمی سطح پر خطرے کا سبب بن چکے ہیں۔ انہوں نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ حوثیوں کو مالی مدد، ہتھیار اور ہدایات فراہم کر رہا ہے۔

اس پیغام میں اسرائیل نے حوثیوں کے خلاف اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کو خطے اور دنیا کے لیے خطرناک قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے