کترینہ کیف کا زچگی کے بعد وزن پر تنقید کرنے والوں کو دوٹوک جواب
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے بچے کی پیدائش کے بعد بڑھتے وزن اور جسمانی تبدیلیوں پر ہونے والی تنقید کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ زچگی کے بعد عورت کے جسم میں آنے والی تبدیلیاں ایک فطری عمل ہیں اور ان پر تنقید کرنا لوگوں کی اپنی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ووگ انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کترینہ کیف نے کہا کہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ بچے کی پیدائش کے بعد عورت کا جسم کن تبدیلیوں سے گزرتا ہے۔ اس کے باوجود اگر کوئی اس معاملے پر تنقید کرنا چاہتا ہے تو یہ اس کی اپنی سوچ ہے۔اداکارہ نے زچگی کے بعد فوری طور پر پہلے جیسی جسامت میں واپس آنے کے دباؤ پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں بننا ان کی دیرینہ خواہش تھی اور اب جب وہ زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں تو انہیں پیچھے لوٹنے کی ضرورت کیوں محسوس ہونی چاہیے؟کترینہ کیف نے واضح کیا کہ وہ اپنی جسمانی فٹنس پر ضرور توجہ دیں گی، تاہم یہ عمل اپنی رفتار اور سہولت کے مطابق ہوگا، نہ کہ کسی کے دباؤ یا توقعات کے تحت۔اداکارہ کے اس مؤقف کو زچگی کے بعد خواتین کے جسمانی خدوخال پر غیر ضروری تنقید اور فوری طور پر پہلے جیسی جسامت حاصل کرنے کے سماجی دباؤ کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں