جنوبی کوریا نے پیرس اولمپکس میں مینز 58کلوگرام مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا

جنوبی کوریا کے پارک تائی جون نے پیرس اولمپکس گیمز 2024 تائیکوانڈو میں مردوں کے 58 کلوگرام مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ان مقابلوں میں آذربائیجان کے گاشم ماگومیدوف نے چاندی جبکہ میزبان فرانس کے سائرین ریویٹ اور تیونس کے محمد خلیل جندوبی کو مساوی طور پر کانسی کا تمغہ دیا گیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے مردوں کے 58 کلوگرام فائنل مقابلے میں جنوبی کوریا کے پارک تائی جون نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آذربائیجان کے گاشم ماگومیدوف کو با آسانی 0-2 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ جبکہ میزبان فرانس کے سائرین ریویٹ اور تیونس کے محمد خلیل جندوبی کو مساوی طور پر کانسی کا تمغہ دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے