خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا، جبکہ متعلقہ ونگ کو انتخابی شیڈول پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پڑھ کر سنایا۔فیصلے کے مطابق خیبرپختونخوا کے جن اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل ہوچکی ہیں، وہاں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے، جبکہ جن اضلاع میں ابھی حلقہ بندیاں نہیں ہوئیں، وہاں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ صوبے کے 12 قبائلی اضلاع میں فی الحال حلقہ بندیاں اور بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے