جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور کیسز میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت مسترد

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس اورعسکری ٹاورحملہ کیس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں سابق قائدِ حزب اختلاف عمرایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں عدم پیشی پرخارج کردیں۔

عدالت کے جج منظرعلی گل نے سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی، عمرایوب نے ان مقدمات میں پہلے ہی عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی، تاہم آج پیش نہ ہونے پر درخواستیں خارج کر دی گئیں۔

9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت عمرایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا خان، زرتاج گل سمیت دیگررہنماؤں کو سزائیں سنا چکی ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام رہنماؤں کو نااہل قرار دیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے عمرایوب کو قائد حزب اختلاف کے عہدے سے ہٹا دیا جبکہ سینیٹ میں شبلی فراز کا بھی عہدہ ختم کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے