"کوشش کریں گے کہ پچھلی سیریز کی طرح یہ سیریز بھی جیتیں”اولی پاپ پر عزم

انگلش ٹیم کے کپتان اولی پاپ نے کہا ہے کہ بین اسٹوکس کی غیر موجودگی کے باوجود، ان کے کھلاڑی محنت کر رہے ہیں اور بہترین پرفارمنس دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے پاکستان کی مہارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بابر، شاہین، اور نسیم جیسے بڑے کھلاڑیوں کا سامنا کرنا چیلنج ہوگا۔

اولی پاپ نے پچ کی حالت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کافی گراس موجود ہے اور انہیں امید ہے کہ وقت کے ساتھ پچ فلیٹ ہو جائے گی۔ انہوں نے فاسٹ بالر مارک ووڈ کی موجودگی کو بھی اہم قرار دیا اور بتایا کہ ٹیم میں دو فرنٹ لائن سپنرز شامل ہیں، جن میں جیک لیچ بطور لیڈ اسپنر شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان آ کر پہلی جو سیریز کھیلی تھی وہ بہت اچھی رہی تھی، اور ہم کوشش کریں گے کہ اس بار بھی کامیابی حاصل کریں۔” سینئر کھلاڑیوں اور مینٹروز کی محنت کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کی کنڈیشنز میں فرق ہے، اور جمی انڈریسن نے پچھلی بار زبردست کردار ادا کیا تھا۔ شعیب اور لیچ کی برصغیر میں کارکردگی بھی قابل ذکر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے