5گھنٹوں میں 50لاکھ سبسکرائبر ،رونالڈو کا یوٹیوب کی دنیا میں نیا ریکارڈ
معروف فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب کی دنیا میں دھماکے دار انٹری دےدی۔ صرف پانچ گھنٹوں میں پچاس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز سمیٹ لیے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 39 سالہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جنہیں دنیا کے عظیم ترین فٹبالرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بھی یوٹیوب پر اپنے چینل کا اعلان کیا اور حیران کن طور پر صرف پانچ گھنٹوں میں پچاس لاکھ سے زائد سبسکرائبرز سمیٹ لیے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل تیز ترین 10 لاکھ سبسکرائبر حاصل کرنے کا ریکارڈ جنوبی کورین گلوکارہ جینی کِم کے پاس تھا جنہوں نے 7 گھنٹوں میں یہ سنگ میل طے کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں