پرتگال نے یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کرلیا
پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کرلیا۔
پرتگال کی ٹیم نے پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو 5 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔
مقررہ وقت میں پرتگال اور اسپین نے 2,2 گول کیے تھے، دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو 2-0 سے ہرا دیا، فرانس کے کلیان امباپے (Kylian Mbappe) کے انٹرنیشنل گولز کی ففٹی بھی مکمل ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں