پاکستان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلیے ابتدائی اسکواڈ جمع کروا دیا
پاکستان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ابتدائی اسکواڈ جمع کروا دیا۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو دو روز قبل جمع کروایا، اوپنر صائم ایوب کا نام بھی ابتدائی اسکواڈ میں بھیجا گیا ہے۔
ابتدائی اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، ابرار احمد، کامران غلام اور سلمان علی آغا، امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ اور عباس آفریدی کا نام شامل ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان 10 فروری کو متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرنے پر محمد حفیظ کی پی سی بی پر شدید تنقید
حتمی اسکواڈ میں متعدد تبدیلیاں ہوں گی جس میں اوپنر عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں