فتنتہ الخوارج کا پشتون جرگہ کی حمایت میں خیبر میں 5 روزہ فائر بندی کا اعلان
فتنتہ الخوارج نے پشتون قومی عدالت کی حمایت میں خیبر میں 5 روزہ فائر بندی کا اعلان کیا ہے، جو 9 سے 13 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی سرگرمیاں بظاہر پشتون عوام کے حقوق کی جنگ کے طور پر نظر آتی ہیں، لیکن اس کے پیچھے ایک اور حقیقت چھپی ہوئی ہے۔
فتنتہ الخوارج کے جاری کردہ اعلامیہ میں زبان اور الفاظ کی چناؤ واضح کرتا کہ ان کا پی ٹی ایم کے ساتھ ایک سیاسی تعلق ہے۔فتنتہ الخوارج کی جانب سے مظلومیت کا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ ان کا قیام دراصل پاکستان دشمن قوتوں کی فنڈنگ سے ہوا ہے۔
پی ٹی ایم نے فتنتہ الخوارج کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پشتون کارڈ کے ذریعے اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہیں۔پختونخوا میں جاری دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز سرگرم ہیں، جبکہ پی ٹی ایم نے اس صورتحال میں مظلومیت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔
دونوں تنظیموں کے درمیان تعاون اور ایک دوسرے کے حق میں بیانات دراصل دشمن ممالک کی سہولت کاری کی نشانی ہیں۔
منظور پشتین اور پی ٹی ایم کی جانب سے جاری دہشت گردی کے خلاف کوئی مذمتی بیان یا احتجاج نہ کرنے کی حقیقت دونوں کے ایجنڈے کی تصدیق کرتی ہے۔
فتنتہ الخوارج اور پی ٹی ایم کا گٹھ جوڑ پاکستان کے اندرونی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، اور یہ دونوں تنظیمیں ایک دوسرے کی مدد کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں