احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کرنے والے عناصر سے بر آمد تخریبی سامان کی تفصیلات منظر عام پر
پر امن احتجاج کا لبادہ اوڑھے شر پسند بلوائیوں نے ریاستی پولیس اہلکاروں کیخلاف تمام حدود پار کر دیں ۔اسلام آباد میں احتجاج کی آڑ میں شر پسندی کرنے والے عناصر کے ساتھ موجود تخریبی سامان کی تفصیلات منظر عام پر ۔

ناقابل تردید ویڈیو شواہد میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلوائیوں نے اسلام آباد پولیس اہلکار کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ۔

شر پسندوں نے پولیس اہلکار کو زدوکوب کیا، یر غمال بنانے کی کوشش کی اور نامناسب رویہ اختیار کیا ۔

گرفتارشر پسندوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جس میں پستول، ایمونیشن،گیس ماسک اور خنجرشامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق فرانزک اور جیو فینسنگ کی مدد سے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث عناصر کیخلاف قانونی ، کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں