معروف ریسلر جمبو بریٹا 59 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
ڈبلیو ڈبلیو ای اور ڈبلیو سی ڈبلیو میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے معروف ریسلر جمبو بریٹا 59 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمبو بریٹا کا اصل نام جولیو بریرا تھا۔ انہوں نے 1986 میں پروفیشنل ریسلنگ کا آغاز کیا اور اپنے طویل کیریئر کے دوران ڈبلیو ڈبلیو ای، ڈبلیو سی ڈبلیو، این ڈبلیو اے چیمپئن شپ ریسلنگ اور ورلڈ ریسلنگ کونسل سمیت مختلف ریسلنگ اداروں میں حصہ لیا۔جمبو بریٹا نے اپنے کیریئر کے دوران اسٹنگ اور دی روڈ واریئرز جیسے نامور ریسلرز کے مدمقابل رنگ میں اتر کر شہرت حاصل کی۔انہیں معروف ریسلنگ ٹرینر بورس مالینکو نے تربیت دی تھی۔ 6 فٹ 5 انچ قد اور 170 کلوگرام وزن کے حامل جمبو بریٹا اپنی غیر معمولی جسامت کے باعث بھی پہچانے جاتے تھے۔ان کے انتقال کی تصدیق ریسلنگ سے وابستہ تنظیم کولی فلاور ایلے کلب نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کی۔تنظیم کی جانب سے جاری تعزیتی پیغام میں کہا گیا کہ جمبو بریٹا کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ بیان میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔جمبو بریٹا کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد ریسلنگ شائقین کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی ریسلنگ خدمات کو یاد کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں