عراق سے اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں 2 فوجی ہلاک
عراق سے شمالی اسرائیل میں فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق گزشتہ روز عراقی مزاحمتی گروہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر دو ڈرونز داغے گئے۔
ڈرونز نے اسرائیلی فوج کے اڈے کو نشانہ اور اس دوران خطرے سے خبردار کرنے والے سائرن بھی نہیں بجے۔اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ڈرون کے حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ 24 فوجی زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں فوجی اڈے میں فوجیوں کے رہائشی کمروں کو نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لبنان کے مزاحمتی گروہ حزب اللہ کی جانب سے بھی زمینی جھڑپوں میں 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں