لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے سیکریٹری دفاع کا چارج سنبھال لیا

 

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے سیکریٹری دفاع کا چارج سنبھال لیا، ان کی تعیناتی کتنی مدت کیلیے کی گئی ہے؟اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
"جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی کی تھی۔نئے سیکریٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے،لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026ء تک بطور سیکریٹری دفاع تعینات رہیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمود الزمان کی بطور سیکریٹری دفاع 2 سالہ مدت اگست میں مکمل ہو گئی تھی، بعد ازاں وزارت دفاع کے ایڈیشنل سیکریٹری کو قائم مقام سیکریٹری دفاع مقرر کیا گیا تھا۔میجر جنرل عامر اشفاق کیانی قائم مقام سیکریٹری دفاع کی ذمے داریوں سے آج سبکدوش ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے