بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھانے کااعلان
بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن روبینہ خالد نے مستحقین کے لئے وظیفہ کی رقم بڑھانے کااعلان کردیا۔
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن روبینہ خالد نے دورہ گللگت کے دوران اعلان کیا ہے کہ اگلے سال سے بی آئی ایس پی سپانسرشپ پروگرام سے مستفید ہونیوالوں کیلئے سہ ماہی قسط دس ہزار پانچ سو سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کردی جائے گی ۔
روبینہ خالد نے کہا کہ ملک بھر میں مستحقین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ خواتین کو مختلف ہنرسکھانے کیلئے بے نظیر سکلز پروگرام شروع کیاجارہا ہے جس سے وہ باعزت طریقے سے روزگار کمانے کے لائق ہوسکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی ان گھرانوں کے لئے ہے جو معاشی طور پر کمزور ہیں۔ بینظیر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام جلد شروع گا یہ پروگرام خواتین کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں خالی اسامیوں پر جلد تقرریاں ہو ں گی تاکہ دفاتر کو مکمل طور پر فعال رکھنے میں مدد مل سکے۔ روبینہ خالد نے اپنے دورے کے دوران بی آئی ایس پی کے زونل آفس گلگت کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت حکومتی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت میں بی آئی ایس پی کو سرکاری دفتر کی فراہمی کے حوالے سے وزیر اعلی نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
چیئرپرسن نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ مستحقین کا بینک اکاونٹ کھول کر رقم دائریکٹ ان کے اکائونٹ میں منتقل کریں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں