فیصل سبزواری کی بیٹی کی شادی، تصاویر وائرل

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فیصل سبزواری کی بڑی بیٹی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جن میں شادی کی تقریب کے خوبصورت لمحات دیکھے جا سکتے ہیں۔فیصل سبزواری نے حال ہی میں اپنی بڑی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کے پہلے خاندان کے افراد بھی موجود تھے۔ ان کی دوسری اہلیہ اور معروف ٹی وی میزبان مدیحہ نقوی بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ بعض صارفین نے فیصل سبزواری کی دوسری شادی اور ان کی خاندانی زندگی سے متعلق سوالات بھی اٹھائے۔تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں، جبکہ صارفین کی جانب سے شادی کے خوشگوار لمحات پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے