خیبر پختونخواکی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا جیل وارڈن تعینات
پشاور : خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سرا جیل وارڈن بھرتی کیے گئے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق خیبرپختونخوا میں پہلی بار 2 خواجہ سرا جیل وارڈن بھرتی کیے گئے ہیں اور دونوں آئندہ ہفتے سے سینٹرل جیل میں فرائض سنبھالیں گے۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ صوبیہ خان اور زوہیب کو بطور جیل وارڈن تعینات کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں