بانو بی بی قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتولہ کا دیور گرفتار
کوئٹہ سیرئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے ڈیگاری قتل کیس میں نامزد ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ مقدمے میں قبائلی شخصیت سردار شیر باز ساتکزئی پہلے ہی پولیس کی حراست میں ہیں۔
سیرئیس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق مقتولہ بانو بی بی کے دیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم پیرجان کو ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے، مقدمے میں قبائلی سردار سمیت اب تک 15 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، کیس کا مرکزی ملزم مقتولہ بانو بی بی کا بھائی تاحال مفرور ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں چند افراد نے غیرت کے نام پر بانو بی بی اور ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں