پاکستان کے ساتھ جس نے بھی جان بوجھ کردشمنی کی اس کاانجام براہوا: اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اور طوزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان کے ساتھ جس نے بھی جان بوجھ کردشمنی کی اس کاانجام براہوا۔
جشن آزادی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، ہماری بہادرفوج، ائیرفورس اور نیوی نےبھارت کوسبق سکھایا، پاکستان کے ساتھ جس نے بھی جان بوجھ کردشمنی کی اس کاانجام براہوا۔کہا گیا ڈیفالٹ ہوجائیں گے لیکن اللہ کےفضل سےہم نے خود کو اس مشکل سے نکالا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ فسیلیٹیشن کاایشوجب میرے پاس آیا تواسے ٹھیک کیا، ملک میں استحکام آچکا ہے لیکن اب ہمیں گروتھ کی طرف جانا ہے۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی اورحکومت گاڑی کے دو پہیےہیں، ہم مل کرچل رہےہیں، شرح سود کو 9 پرجاناچاہیے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں